۔SCS کیاہے؟

SCSجدیدخطوط پر قائم کردہ شرعی رہنمائی فراہم کرنے کاایک منظم ادارہ ہےجو صرف مالیاتی اورتجارتی دائرہ کارمیں رہتے ہوئےشرعی احکام اورتقاضوں سے آگاہ کرتاہے۔

 

2۔کیامالیاتی شعبے میں بھی دینی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے؟

جی ہاں ،عام تصورکے برخلاف معاملات کے بارےمیں بھی اسلام کی واضح ہدایات ہیں کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔یہ جس طرح عقائد ،اخلاق ،عبادات کی تعلیم دیتاہے بالکل اسی طرح مالی معاملات میں بھی بھرپورطریقے سے رہنمائی کرتاہے۔یہ اسلامی معاشی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے کہ ہمارا معاشرہ معاشی بدحالی ،استحصال اوربدامنی جیسی خرابیوں کاشکارہے ۔کیونکہ یہ سب دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں۔

 

3۔فرقہ واریت کے اس ماحول میں ہم کون سے فرقے کی معاشی تعلیمات پر عمل کریں ؟

آپ ﷺ نے یہودیوں اورعیسائیوں سے عبادات میں امتیاز قائم رکھالیکن کاروباری معاملات بے دھڑک کیے ۔اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں مالی معاملات میں وسعت ہے ۔قرآن وحدیث کی روشنی میں جو کچھ علماء کرام نے مختلف کتابوں میں لکھاہے ،اکثرفرقوں کا اس پر اصولی اتفاق ہے ۔لہذاآپ جس مسلک سے بھی تعلق ہو کم از کم معاشی معاملات میں SCSسے بے دھٹرک رہنمائی لے سکتے ہیں۔

 

کیا SCSسے رہنمائی لینے کے لیے دفترآنا ہی ضروری ہے ؟

جی نہیں ، SCSسے رہنمائی لینے کے لیے فون ،موبائل ،ای میل ،ویب سائٹ ،اور پبنلیکشنز کی سہولیات میسر ہیں آپ کوئی بھی طریقہ اختیارکرسکتے ہیں۔

 

5۔کاروبا ری مسائل کو سمجھنے کے لیے جن انگریزی اصطلاحات کو جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کیا مفتی صاحبان اس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

الحمدللہ  SCS کے عملے میں موجود مفتیان کرام ایم اے اکنامکس ،ایم بی اے ،اسی ایم اے کی تعلیم رکھتے ہیں۔انہیں تین سال سے بازارمیں بیٹھ کرمعاملات کو سمجھنے اور شرعی رہنمائی کا تجربہ حاصل ہے ۔نیز وہ معاشی ماہرین اورتجارتی ایسوسی ایشنز کے تجربہ کار حضرات سے معلومات بھی لیتے رہتے ہیں ۔اس لیے ہمیں امیدہے کہ آپ انہیں اپنی توقعات کے مطابق پائیں گے ۔

 

6۔کیا SCS کی فراہم کردہ معلومات دینی اعتبار سے قابل اعتماد ہیں ؟

الحمدللہ  SCS کے رئیس مفتی محمد صاحب افتاء کے میدان کا ایک معتبرنام ہے ۔پھر SCS دارالافتاء جامعۃ الرشید کا ذیلی ادارہ ہے ۔جسے پاکستان میں تخصص فی الافتاء کے شعبے کے بانی ہونے کا شرف حاصل ہے ۔مفتیان کرام کو تحقیق کے لیے جدید وسائل اورایک لاکھ سے زائد کتابوں پر مشتمل ڈیجیٹل لائبریری فراہم کی گئی ہے ۔۔پھر وہ جو رہنمائی تجویز کرتے ہیں ضروری ہے کہ اسے دوبڑے مفتی تصدیق کریں ۔لہذاہم امیدکرتے ہیں ۔کہ انسانی بساط کی حدتک بہتر سے بہتر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔

 

SCS کی خدمات کے معاوضے کی کیاتفصیل ہے؟

SCS کی تمام خدمات بلامعاوضہ ہیں ۔البتہ اگرمعمول کی خدمات سے ہٹ کر کوئی پروگرام رکھناہے تو صرف اخراجات کا کل یا بعض طلب کیاجاسکتاہے ۔جس کے بارےمیں پہلے سے وضاحت کردی جاتی ہے۔

 

8۔کیامیں SCS کی خدمات میں کچھ حصہ ڈال سکتاہوں؟

جی ہاں کیوں نہیں ،بلکہ SCSکی یہ خدمات آپ جیسے فکرمند ساتھیوں ہی کی محنت سے آگے بڑھی ہیں ۔آپ کی شرکت کی درج ذیل صورتیں ممکن ہیں :

            ۱۔نئی خدمات کے حوالے سے تحریری تجاویز دیجیئے

            ۲۔اپنی مارکیٹ ایسوسی ایشن یاکمپنی میں کاروباری مسائل میں شرعی کی نشست رکھواسکتے ہیں

            ۳۔اپنی مارکیٹ سے سوالا ت وصول کرکے SCSبھجواسکتے ہیں

            ۴۔تشہیری مہم میں حصہ ملاسکتے ہیں

            ۵۔کتابچے پھیلانے میں تعاون کرسکتے ہیں

            ۶۔انٹرنیٹ پر لوگوں کو متوجہ کریں

            ۷۔معاشی ماہرین ،پروفیسرز،یاتجربہ کارتاجروں سے رابطہ میں مدد دے سکتے ہیں

            ۸۔اگر آپ خوشی سے SCSکی کسی سروس میں مالی تعاون کرناچاہیں تو اس کے لیے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

SCS سےمسائل معلوم کرنے کا کیاطریقہ کارہے؟

          ۱۔زبانی معلوم کرناہوتو فون اورموبائل کرسکتے ہیں ،دفترآکر بھی بات کرسکتےہیں

          ۲۔تحریری معلوم کرناہوتو سوال نامہ دفتری اوقات میں جمع کرواسکتے ہیں ،ای میل بھی کردیں تو جواب مل جائے گا۔

          ۳۔زبانی تفصیلی مشاورت مطلوب ہوتو کوارڈینیٹر کے ذریعہ سے آنے سے قبل وقت لیناضروری ہے۔

 

تعاون ،رابطہ اور معلومات

 92-323-2000247+  92-21-34555866-7+
  This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.   This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
 This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. ثناء ہیون پلاٹ نمبر45/1 ، میزنائن فلور،مین چورنگی محمدعلی سوسائٹی کراچی